۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ / تہران کی بعض مذہبی انجمنوں کے بانیوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی سے اس سال محرم الحرام میں عمومی مجالس کے انعقاد کے متعلق سوال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کی بعض مذہبی انجمنوں کے سربراہان نے اس سال ایام محرم الحرام میں عمومی مجالس کے انعقاد کے متعلق آیت اللہ سید علی سیستانی سے سوال کیا ہے جس کا انہوں نے جواب دیا۔ ان سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:

بسم الله الرحمن الرحیم

 حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی(دام ظلہ)!

 سلام علیکم، جناب عالی کی خدمت میں عرض ہے کہ اس سال کرونا وائرس کے سبب محرم الحرام میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے انعقاد کے طریقہ کار کے متعلق آپ کے دفتر کی جانب سے وضاحت کے بعد بعض افراد نے آپ کے فتوی کو اس طرح بیان کیا کہ ان حالات میں آپ کی نظر میں عمومی مجالس کا انعقاد جائز نہیں ہے۔

 کیا آپ کے فتوی سے یہ مراد لینا درست ہے اور آیا ہم حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے کے باوجود بھی عمومی عزاداری کے انعقاد سے اجتناب کریں اور صرف آن لائن اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عزاداری پر اکتفا کریں؟

جواب:

اس بیانیہ(فتویٰ) کا یہ مطلب نہیں کہ حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے بھی عمومی مجالس کا انعقاد نہ کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .